عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:

«سَيِّدُ الِاسْتِغْفَارِ أَنْ تَقُولَ: اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لاَ إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» قَالَ: «وَمَنْ قَالَهَا مِنَ النَّهَارِ مُوقِنًا بِهَا، فَمَاتَ مِنْ يَوْمِهِ قَبْلَ أَنْ يُمْسِيَ، فَهُوَ مِنْ أَهْلِ الجَنَّةِ، وَمَنْ قَالَهَا مِنَ اللَّيْلِ وَهُوَ مُوقِنٌ بِهَا، فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يُصْبِحَ، فَهُوَ مِنْ أَهْلِ الجَنَّةِ».
[صحيح] - [رواه البخاري]
المزيــد ...

شدادبن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: سىد الاستغفار یہ ہے کہ بندہ کہے: ”اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، لاَ إِلَه إِلاَّ أَنْتَ خَلَقْتَني وأَنَا عَبْدُكَ، وأَنَا عَلَى عهْدِكَ ووعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صنَعْتُ، أَبوءُ لَكَ بِنِعْمتِكَ علَيَ، وأَبُوءُ بذَنْبي فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لاَ يغْفِرُ الذُّنُوبِ إِلاَّ أَنْتَ“ اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میرا خالق ہے، میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت واستطاعت کے مطابق تجھ سے کیے ہوئےعہد ووعدے پر قائم ہوں۔ میں اپنےگناہوں کے شر سےتیری پناہ چاہتا ہوں۔ میں اپنے ہرقسم کے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے آپ پر تیری نوازشات کا اقرار کرتاہوں۔ لہذا مجھے معاف فرما، بیشک تیرے سوا کوئی گناہ معاف نہیں کرسکتا۔
صحیح - اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔

شرح

نبی کریم ﷺ اس بات کی خبر دے رہے ہیں کہ اس دعا کے الفاظ استغفار کے لیے استعمال کیے جانے والے الفاظ کے سردار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دعا کے الفاظ یہ ہیں کہ بندہ کہے: ”اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي وَأَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ“ (اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میرا خالق ہے، میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت واستطاعت کے مطابق تجھ سے کیے ہوئےعہد ووعدے پر قائم ہوں۔ میں اپنےگناہوں کے شر سےتیری پناہ چاہتا ہوں۔ میں اپنے ہرقسم کے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے آپ پر تیری نوازشات کا اقرار کرتاہوں۔ لہذا مجھے معاف فرما، بیشک تیرے سوا کوئی گناہ معاف نہیں کرسکتا۔) بندہ پہلے اللہ کی توحید کا اقرار کرتا ہے، پھر اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ اس نے جس ایمان اور اطاعت کا وعدہ کیا تھا، اس پر کما حقہ نہ سہی، اپنی استطاعت کے مطابق قائم ہے؛کیوں کہ بندہ جتنی بھی عبادت کر لے، اللہ تعالی کے حکم کی کما حقہ بجا آوری اور اس کی نعمتوں کے شکر سے عہدہ بر آ نہیں ہو سکتا۔ پھر بندہ اللہ تعالیٰ سے التجا کرتا ہے، اس کو مضبوطی سے پکڑتا ہے، کیوں کہ بندے کے کیے ہوئے شرور سے وہی پناہ دینے والا ہے۔ پھر بندہ اللہ تعالیٰ کے بے بہا انعامات کا اقرار کرتا ہے، جو اس نے اس پر کیے ہیں۔ پھر اس کی نافرمانیوں اور معصیتوں کا اعتراف کرتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے کہ وہ اس کے گناہوں کو بخش دے؛ محض اپنے فضل و کرم سے اسے گناہوں سے بچائے۔ کیوں کہ اس کی ذات کے علاوہ کوئی گناہ معاف نہیں کر سکتا۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی پشتو آسامی السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الدرية
ترجمہ دیکھیں

معانی کلمات