+ -

عن علي بن أبي طالب، ومعاذ بن جبل رضي الله عنهما مرفوعًا: «إذا أتى أحدُكم الصلاةَ والإمامُ على حال، فلْيصنعْ كما يصنع الإمامُ».
[صحيح] - [رواه الترمذي]
المزيــد ...

علی بن ابی طالب اور معاذ بن جبل رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے آئے اور امام کسی حالت میں ہو تو وہ وہی کرے جو امام کر رہا ہو“۔
[صحیح] - [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔]

شرح

جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لیے آئے اور امام قیام یا رکوع یا سجدے یا قعود (بیٹھنے) کی حالت میں ہو تو تمہیں چاہیے کہ قیام یا رکوع وغیرہ میں امام کی اتباع کرو، امام کے کھڑے ہونے کا انتظار نہ کرو جیسا کہ عام طور پر لوگ کرتے ہیں۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جاپانی پشتو آسامی الباني
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. بعد میں آنے والے کے لیے امام کے ساتھ داخل ہونے کی مشروعیت، چاہے وہ امام کو نماز کے جس حصے میں پائے۔ اس میں رکوع، سجود اور قعود کی تفریق نہیں ہے۔
  2. بعد میں امام کے ساتھ شامل ہونے والا رکوع پانے کی صورت میں رکعت پانے والا سمجھا جائے گا، جیسا کہ دیگر نصوص سے ثابت ہے۔
مزید ۔ ۔ ۔