1. مرکزی
  2. زمرہ جات (کٹیگریز)
  3. سیرت و تاریخ

حدیث اللہ کے نبی ﷺ نے کسری، قیصر، نجاشی اور ہر جابر بادشاہ کو خط لکھ کر انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دی

عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:
أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى كِسْرَى، وَإِلَى قَيْصَرَ، وَإِلَى النَّجَاشِيِّ، وَإِلَى كُلِّ جَبَّارٍ يَدْعُوهُمْ إِلَى اللهِ تَعَالَى، وَلَيْسَ بِالنَّجَاشِيِّ الَّذِي صَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:
اللہ کے نبی ﷺ نے کسری، قیصر، نجاشی اور ہر جابر بادشاہ کو خط لکھ کر انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دی، اور یہ وہ نجاشی نہیں تھے جن کی نبی ﷺ نے نماز جنازہ پڑھی تھی۔

صحيح رواه مسلم صحيح مسلم - 1774

شرح

انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اپنی وفات سے پہلے اپنے ارد گرد کی قوموں کے بادشاہوں کو اسلام کی دعوت دینے کے لیے خطوط لکھے۔ چنانچہ آپ ﷺ نے کسری کو لکھا، جو فارس کے ہر بادشاہ کا لقب ہے، قیصر کو لکھا، جو روم کے ہر بادشاہ کا لقب ہے اور نجاشی کو لکھا، جو حبشہ کے بادشاہوں کا لقب ہے۔ آپ ﷺ نے لوگوں پر مسلط ہر جابر وقاہر بادشاہ کو بھی خط لکھا، انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جس نجاشی کو خط لکھا گیا تھا وہ، وہ نجاشی نہیں تھا جنہوں نے اسلام قبول کیا تھا، جن کی وفات ہوئی اور جن کی نبی ﷺ نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی تھی۔

حدیث کے بعض فوائد

  1. غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دینے کی مشروعیت، بشمول ان کے بادشاہوں اور امراء کے۔
  2. کتاب ورسائل پر عمل کرنے کی مشروعیت۔

تراجم کا مشاہدہ

29 زبان
EN English الإنجليزية
ID Indonesia الإندونيسية
BN বাংলা البنغالية
TR Türkçe التركية
RU Русский الروسية
BS Bosanski البوسنية
SI සිංහල السنهالية
HI हिन्दी الهندية
VI Tiếng Việt الفيتنامية
TL Tagalog تجالوج
KU Kurdî الكردية
HA Hausa الهوسا
PT Português البرتغالية
ML മലയാളം المليالم
TE తెలుగు التلغو
SW Kiswahili السواحيلية
TH ไทย التايلندية
AS অসমীয়া الأسامية
NL Nederlands الهولندية
GU ગુજરાતી الغوجاراتية
PRS دری الدرية
SR Српски الصربية
HU Magyar المجرية
KN ಕನ್ನಡ الكانادا
KA ქართული الجورجية
MK Македонски المقدونية
KM ភាសាខ្មែរ الخميرية
PA ਪੰਜਾਬੀ البنجابية
MR मराठी الماراثية