عَنْ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا وَجَّهَهُ إِلَى الْيَمَنِ أَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ مِنَ الْبَقَرِ مِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً، وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ -يَعْنِي مُحْتَلِمًا- دِينَارًا أَوْ عَدْلَهُ مِنَ المَعَافِرِ، ثِيَابٌ تَكُونُ بِالْيَمَنِ.
[صحيح بشواهده] - [رواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد] - [سنن أبي داود: 1576]
المزيــد ...
معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
کہ نبی ﷺ نے جب انھیں یمن روانہ فرمایا تو حکم دیا کہ وہ گایوں میں سے ہر تیس گائے پر ایک سال کا ايك بچھڑا یا ایک سال کی ايک بچھیا اور ہر چالیس گائے پر دو سال کی ایک بچھیا وصول کریں، اور ہر بالغ کی جانب سے -یعنی محتلم سے- ایک دینار یا اس کی قیمت کے برابر معافری کپڑا لیں، جو یمن میں تیار ہونے والے کپڑے ہیں۔
[صحيح بشواهده] - [رواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد] - [سنن أبي داود - 1576]
نبی ﷺ نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو لوگوں کو تعلیم اور دعوت دینے کے لیے یمن بھیجا، آپ ﷺ نے انہیں جو احکامات دیے ان میں سے ایک یہ تھا کہ وہ مسلمانوں سے ان کی گایوں کی زکاۃ وصول کریں؛ ہر تیس گائے میں سے ایک سال کا ایک بچھڑا یا ایک سال کی ایک بچھیا لیں، اور ہر چالیس گائے میں سے دو سال کی ایک بچھیا لیں۔ اہل کتاب یہود ونصاریٰ کے ہر بالغ مرد سے ایک دینار جزیہ لیں، یا اس کے مساوی معافری نامی یمنی کپڑے۔