لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ تَلَقَّاهُ النَّاسُ، فَلَقِيتُهُ مَعَ الصِّبْيَانِ عَلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ.
[صحيح] - [رواه البخاري وأبو داود] - [سنن أبي داود: 2779]
المزيــد ...
سائب بن یزید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب آپ ﷺ غزوۂ تبوک سے واپس آئے، تو لوگوں نے آپ ﷺ کا استقبال کیا۔ میں نے بھی بچوں کے ساتھ ثنية الوداع پر آپ ﷺ سے ملاقات کی۔
ایک دوسری روایت میں ہے: ”ہم آپ ﷺ سے ملاقات کرنے بچوں کے ساتھ ثنية الوداع گئے“۔
[یہ حدیث اپنی دونوں روایات کے اعتبار سے صحیح ہے۔] - [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔]
سائب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ ﷺ صحابۂ کرام کے ساتھ غزوۂ تبوک سے واپس آ رہے تھے، لوگ ان کے استقبال کے لیے ثنية الوداع تک گئے۔ یہ مدینے کے قریب ایک جگہ ہے۔ مقصد تھا آنے والوں سے محبت کا اظہار، ان کی دل دہی اور جنگ میں شریک نہ ہونے والوں کی ترغیب۔