عن أبي موسى رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «عُودُوا المريضَ، وأطْعِمُوا الجَائِعَ، وفُكُّوا العَانِي».
[صحيح] - [رواه البخاري]
المزيــد ...
ابو موسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مریض کی عیادت کرو، بھوکےکو کھانا کھلاؤ اور قیدی کو آزاد کراؤ“۔
[صحیح] - [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]
نبی ﷺ نے مریض کی عیادت کرنے، بھوکے کو کھانا کھلانے کا حکم دیا اور فرمایا کہ اگر کفار کسی مسلمان شخص کو قیدی بنا کر لے جائیں تو مسلمانوں پر واجب ہے کہ اسے قید سے رہا کرائیں۔