+ -

عن أنس بن مالك رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لأُبَي بنِ كعْب رضي الله عنه : «إن الله عز وجل أمَرَني أن أَقْرَأَ عَلَيك: (لم يكن الذين كفروا...) قال: وسمَّاني؟ قال: «نعم» فبكى أُبي. وفي رواية: فَجَعَل أُبَي يَبكِي.
[صحيح] - [متفق عليه. الرواية الثانية: رواها البخاري]
المزيــد ...

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا اللہ عزّ وجلّ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں ”لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا“ پڑھ کر سناؤں۔ اُبی رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام لیا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا ہاں (اللہ تعالیٰ نے تمہارا نام لیا ہے)۔ اس پر اُبی رضی اللہ عنہ (خوشی سے) رونے لگے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ اُبی نے رونا شروع کر دیا۔
[صحیح] - [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔ - متفق علیہ]

شرح

اس حدیث میں اس بات کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے أُبي رضی اللہ عنہ کو بتایا کہ اللہ تعالی نے آپ ﷺ کو حکم دیا ہے کہ انہیں سورۂ بینۃ پڑھ کرسنائیں ۔ اس پر أبي بن کعب رضی اللہ عنہ کو تعجب لاحق ہوا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے ؟ کیونکہ قاعدہ یہی ہے کہ مفضول (کم فضیلت والا ) زیادہ فضیلت والے کو پڑھ کر سنائے نہ کہ افضل (زیادہ فضیلت والا) مفضول کو پڑھ کرسنائے۔ جب رسول اللہ ﷺ سے پوچھ کر انہیں یقین ہوگیا کہ اللہ تعالی نے ان کا نام لے کر ان کا ذکر کیا ہے تو وہ فرحت و خوشی سے رو پڑے کہ اللہ تعالی نے ان کا نام لیا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج ہاؤسا تمل
ترجمہ دیکھیں