+ -

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «لا يَمُوتُ لأحَدٍ من المسلمين ثلاثة من الوَلَد فتَمسُّه النَّار إلا تَحِلَّة القَسَم».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”جس مسلمان کے تین بچے فوت ہوجائیں اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی، مگر قسم پوری کرنے کے لیے آگ پر سے گزرے گا“۔
صحیح - متفق علیہ

شرح

جس شخص کے تین بچے فوت ہو جائیں چاہے وہ بیٹے ہوں یا بیٹیاں یا بیٹے اور بیٹیاں دونوں ہوں، تو اللہ تعالیٰ اس کے جسم کو آگ پر حرام کردے گا، جبکہ وہ صبر سے کام لے، ثواب کی امید رکھے اور اللہ کی قضا و قدر پر راضی برضا رہے۔اسے صرف اس قدر آگ چھوئے گی جس سے اللہ تعالی اپنی قسم کو پورا کرے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا﴾ ”تم میں سے ہر شخص کو اس (جہنم) پر سے گزرنا ہوگا“۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا تمل
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔