عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه مرفوعاً: «إنَّ الشيطانَ قال: وعِزَّتِك يا رب، لا أَبرحُ أُغوي عبادَك ما دامت أرواحُهم في أجسادهم، قال الربُّ: وعِزَّتي وجَلالي لا أزال أغفرُ لهم ما استغفروني».
[حسن] - [رواه الإمام أحمد]
المزيــد ...

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شیطان نے کہا: اے رب! مجھے تیری عزت کی قسم! میں تیرے بندوں کو تب تک بہکاتا رہوں گا، جب تک ان کی روحیں ان کی جسموں میں رہیں گی۔ اس پر رب تعالی نے فرمایا: مجھے میری عزت اور بزرگی کی قسم! میں تب تک ان کی بخشش کرتا رہوں گا، جب تک وہ مجھ سے مغفرت طلب کرتے رہیں گے۔
حَسَنْ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔

شرح

”شیطان نے کہا: اے رب! مجھے تیری عزت کی قسم! میں تیرے بندوں کو تب تک بہکاتا رہوں گا، جب تک ان کی روحیں ان کی جسموں میں رہیں گی"c2">“ یعنی شیطان نے اللہ تعالی کی عزت کی قسم اٹھائی کہ وہ بندوں کو ان کی ساری زندگی گمراہ کرتا رہے گا۔ ”اس پر رب تعالی نے فرمایا: مجھے میری عزت اور بزرگی کی قسم! میں تب تک ان کی بخشش کرتا رہوں گا، جب تک وہ مجھ سے مغفرت طلب کرتے رہیں گے“ یعنی رب عز وجل نے اس کے جواب میں فرمایا: مجھے میری عزت اور بزرگی کی قسم! جب تک وہ مجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہیں گے، میں انہیں معاف کرتا رہوں گا۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی ایغور کردی ہاؤسا
ترجمہ دیکھیں