+ -

عن أبي زيد الأنصاري رضي الله عنه قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم : «اقتَرِب منِّي»، فاقتربتُ منه، فقال: «أَدْخِلْ يدك فامْسَح ظهري» ، قال: فأدْخلتُ يدي في قميصه، فمسَحتُ ظهْره، فَوَقَع خاتَم النبوة بين إصبعي، قال: فسُئل عن خاتَم النبوة، فقال: «شَعْرات بيْن كتِفيْه».
[صحيح] - [رواه أحمد]
المزيــد ...

سیدنا ابو زید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کہا: "مجھ سے قریب ہو جاو"۔ تو میں آپ سے قریب ہوگیا, پھر آپ نے فرمایا : "اپنا ہاتھ اندر داخل کرو اور میری پیٹھ پر اسے پھیرو"۔ میں نے اپنا ہاتھ آپ کی قمیص کے اندر گھسایا اور آپ کی پیٹھ پر اسے پھیرا، تو مہر نبوت میری دو انگلیوں کے بیچ میں آ گئی۔ راوی کہتے ہیں کہ ان سے مہر نبوت کے بارے میں پوچھا گيا، تو بتایا : "آپ کے دونوں مونڈھوں کے بیچ میں کچھ بال تھے"۔
صحیح - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔

شرح

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ابو زید انصاری رضی اللہ عنہ سے کہا: مجھ سے قریب ہو جاؤ۔ پھر جب وہ آپ سے قریب ہوگئے، تو آپ نے ان سے فرمایا : میری قمیص کے اندر اپنا ہاتھ گھساؤ اور میری پیٹھ پر ہاتھ پھیرو۔ انھوں نے آپ کی پیٹھ پر ہاتھ پھیرا، تو ان کی دو انگلیوں کے درمیان مہر نبوت آ گئی۔ ابو زید انصاری رضی اللہ عنہ سے مہر نبوت کے بارے میں پوچھا گيا کہ وہ کیا ہے، تو فرمایا : یہ دراصل آپ کے دونوں مونڈھوں کے بیچ میں کچھ بال تھے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور فرانسیسی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان کردی ہاؤسا
ترجمہ دیکھیں