فرعی زمرے

فہرست احادیث

”کھانے کی موجودگی میں نماز نہ پڑھی جائے اور نہ ہی اس وقت جب انسان کو پیشاب پاخانہ کی سخت حاجت ہو“۔
عربي انگریزی زبان اردو
جو شخص کسی نماز کو بھول جائے، تو وہ اسے اسی وقت پڑھ لے، جب یاد آ جائے۔ اس کے علاوہ اس کا کوئی کفارہ نہیں ہے
عربي انگریزی زبان اردو
نبی ﷺ نے کوکھ پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو گویا وہ اپنے رب کے ساتھ سرگوشی کرتا ہے، یا یوں فرمایا کہ اس کا رب اس کے اور قبلہ کے درمیان ہوتا ہے۔ اس لیے کوئی شخص ( نماز میں اپنے ) قبلہ کی طرف نہ تھوکے۔ البتہ بائیں طرف یا اپنے قدموں کے نیچے تھوک سکتا ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ نماز میں اپنی آنکھیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں؟ آپ ﷺ نے یہ بات بڑی سخت لہجے میں کی، یہاں تک کہ آپ ﷺ نے فرمایا: لوگ اس سے باز آجائیں ورنہ ان کی آنکھیں اچک لی جائیں گی۔
عربي انگریزی زبان اردو
سب سے برا چور وہ ہے، جو اپنی نماز میں چوری کرتا ہو۔" کسی صحابی نے پوچھا کہ نماز میں چوری کرنے کا کیا مطلب ہے، تو آپ نے جواب دیا : "نماز میں چوری کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی رکوع اور سجدہ مکمل طور پر ادا نہ کرے۔
عربي انگریزی زبان اردو
عائشہ رضی اللہ عنہا اس بات کو ناپسند کرتی تھیں کہ حالتِ نماز میں اپنے ہاتھ کو کوکھ پر رکھا جائے۔ وہ فرماتی تھیں کہ ایسا یہودی کرتے ہیں۔
عربي انگریزی زبان اردو
میں نے اللہ کے رسول ﷺ سے نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنے کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: یہ بندے کی نماز سے شیطان کا کچھ اُچک لینا ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
رسول اللہ ﷺ نماز کی ابتدا تکبیر تحریمہ اور ”اَلْحَمْد لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ“ کی قراءت سے کرتے تھے اور جب رکوع کرتے تو سر کو اونچا رکھتے نہ نیچا بلکہ برابر سیدھا رکھتے۔
عربي انگریزی زبان اردو
ایک رات میں دو وتر نہیں۔
عربي انگریزی زبان اردو
بے شک نماز میں لوگوں کی گفتگو (دنیوی بات چیت) میں سے کوئی چیز درست نہیں ہے ، بلکہ نماز تو صرف تسبیح، تکبیر اور قرآن کریم پڑھنے کا نام ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو رحمت اس کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔ پس وہ کنکریوں پر ہاتھ نہ پھیرے۔
عربي انگریزی زبان اردو