+ -

عن أبي هريرة رضي الله عنه : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «المُتَسَابَّانِ ما قالا فَعَلى البَادِي منهما حتى يَعْتَدِي المَظْلُوم».
[صحيح] - [رواه مسلم. ملحوظة: لفظ مسلم: «المستبان ما قالا فعلى البادئ، ما لم يعتد المظلوم»، والمصنف ذكره بالمعنى]
المزيــد ...

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آپس ميں گالی دينے والے دو شخص جو کچھ بھی کہیں گے, اس کا گناہ پہل کرنے والے پر ہوگا، يہاں تک کہ مظلوم زیادتی كا ارتكاب کرے“۔
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

شرح

آپس ميں گالی دينے والے دو شخص جو کچھ بھی کہتے ہيں, اس کا گناہ ان میں سے ابتدا کرنے والے پر ہوتا ہے، کیونکہ درحقیقت زیادتی کرنے والا وہی ہے۔ رہی بات دوسرے شخص کی تو اس پر کوئی گناہ نہيں ہے، اس لیے کہ اسے اپنے اوپر زيادتی کرنے والے کو جواب دينے کی اجازت ہے۔ ليكن اگر مظلوم، ظالم پر زیادتی کرے بایں طور کہ وہ اس حد سے تجاوز كرجائے جس کی اسے اجازت ہے تو اس صورت میں مظلوم کا گناہ ابتدا کرنے والے کے گناہ سے زیادہ ہو جائے گا۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا
ترجمہ دیکھیں