عن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يَتَخَلَّف في الـمَسِير، فيُزْجِي الضعيف، ويُرْدِف ويدعو له.
[صحيح] - [رواه أبو داود]
المزيــد ...
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ سفر کے دوران پیچھے رہتے، آپ ﷺ کمزور (کی سواری کو) کو آگے ہانکتے، (اگر وہ پیدل ہوتا تو اسے) اپنے پیچھے سوار کرتے اور اس کے لیے دعا کرتے تھے۔
[صحیح] - [اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔]
حدیث کا مفہوم: رسول اللہ ﷺ سفر دوران لوگوں میں سب سے پیچھے ہوا کرتے تھے؛ تاکہ آپ ﷺ عام لوگوں اور ضرورت مندوں کے حال سے واقف رہیں، بے کس اور سواری سے محروم لوگوںکی مدد کرسکیں۔ آپ ﷺ کمزور کو آگے بڑھاتے، اسے اپنے پیچھے سوار کرتے اور اس کے لیے دعا کیا کرتے تھے۔