عن المقداد رضي الله عنه :أن رجلا جعل يمدح عثمان رضي الله عنه فعَمِدَ المقداد، فجَثَا على ركبتيه، فجعل يَحْثُو في وجهه الحَصْبَاءَ. فقال له عثمان: ما شأنك؟ فقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «إذا رأيتم المَدَّاحِينَ، فاحْثُوا في وجوههم التراب».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...
مقداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: ایک آدمی عثمان رضی اللہ عنہ (کے منہ پر ان) کی تعریف کرنے لگا ، تو مقداد رضی اللہ عنہ قصداً اپنے گھنٹوں کے بل بیٹھ گئے اور اس تعریف کرنے والے آدمی کے چہرے پر کنکریاں پھینکنے لگے، تو عثمان رضی اللہ عنہ نے مقداد رضی اللہ عنہ سے فرمایا: یہ تم کیا کر رہے ہو؟ مقداد رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”جب تم (روبرو) تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے چہروں پر مٹی ڈالو“۔
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]
مقداد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے عثمان رضی اللہ عنہ کی (منہ پر) تعریف کی تو مقداد اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھے اور چھوٹی چھوٹی کنکریاں لیں اور اس تعریف کرنے والے آدمی کے چہرےپر پھینکا ، تو عثمان رضى الله عنہ نے مقداد رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا؟ تو انہوں نےبتایا کہ نبی ﷺ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ جب ہم (منہ پر) تعریف کرنے والوں کو دیکهیں تو ان کے چہروں پر مٹی ڈالیں۔