عن عَائِشَة رضي الله عنها قالت: (لقد كان رسولُ الله صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي الفَجر، فَيَشهَدُ معه نِسَاء مِن المُؤمِنَات، مُتَلَفِّعَاتٍ بِمُرُوطِهِنَّ، ثم يَرجِعْن إلى بُيُوتِهِنَّ مَا يُعْرِفُهُنَّ أحدٌ من الغَلَس).
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...
عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ فجر کی نماز پڑھتے تو مومن عورتیں بڑی بڑی چادروں میں لپٹیں آپ ﷺ کے ساتھ نماز میں شریک ہوتیں۔ پھر (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) وہ اپنے گھروں کو لوٹ جاتیں اور اندھیرے کی وجہ سے کوئی بھی انھیں پہچان نہ پاتا۔
[صحیح] - [متفق علیہ]
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ صحابۂ کرام کی خواتین چادریں اوڑھ کر نبی ﷺ کے ساتھ نمازِ فجر میں شریک ہوتیں اور نماز کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ جاتیں۔ اگرچہ تاریکی میں کچھ اجالے کی آمیزش ہو چکی ہوتی تاہم باقی ماندہ اندھیرے کی بدولت دیکھنے والا انھیں پہچان نہ پاتا تھا۔ اس حدیث میں نمازِ فجر کو اول وقت میں ادا کرنے کی ترغیب ہے۔