+ -

عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: ما سمعت عمر رضي الله عنه يقول لشيء قَطُّ: إني لأظنه كذا، إلا كان كما يظن.
[صحيح] - [رواه البخاري]
المزيــد ...

ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ: میں نے جب بھی عمر رضی اللہ عنہ کو (کسی مسئلہ میں رائے دیتے ہوئے) یہ کہتے سنا کہ میرے خیال میں یہ ایسے ہے تو وہ بات ویسے ہی نکلتی جیسے آپ کا خیال ہوتا۔
صحیح - اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔

شرح

صحابہ کا مشاہدہ تھا کہ عمر رضی اللہ عنہ ایسے امور میں رائے دیتے جو لوگوں کے لئے ظاہر اور واضح نہیں ہوتے تھے تاہم جب وہ واضح ہوتے تو پتہ چلتا کہ ان کے ظاہر ہونے سے پہلے ہی عمر رضی اللہ عنہ جو رائے دے چکے ہیں وہ ظاہر ہونے والی حقیقیت کے بالکل موافق ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج ہاؤسا
ترجمہ دیکھیں