+ -

عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم :«اللهم كما حَسَّنْت خَلْقِي فَحَسِّنْ خُلُقِي».
[صحيح] - [رواه أحمد]
المزيــد ...

عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ دعا فرمائی: ”اللَّهُمَّ كَمَا أَحْسَنْتَ خَلْقِي، فَحَسِّنْ خُلُقِي“ اے اللہ! جیسے تو نے میری صورت اچھی بنائی ہے ویسے ہی میرے اخلاق کو بھی اچھا کر دے۔
[صحیح] - [اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

شرح

انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالی سے دعا کرے کہ جیسے اس نے اس کی ظاہری صورت اچھی بنائی ہے اور اسے خوبصورت اور مکمل انداز میں تخلیق کیا ہے، ویسے ہی وہ اس کی باطنی صورت کو بھی اچھا بنا دے اور اسے ایسے عمدہ اخلاق عنایت کرے جن سے اس کی انسانیت کی تکمیل ہو جائے اور ان کی وجہ سے اس کا باطن پاک صاف ہو جائے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان تجالوج کردی ہاؤسا
ترجمہ دیکھیں