عن عبد الله بن عباس رضي الله عنهما قال: "ما السماوات السبع والأرضون السبع في كَفِّ الرحمن إلا كَخَرْدَلَةٍ في يد أحدكم".
[نقل الألباني تصحيحه عن ابن تيمية ولم يتعقبه] - [رواه عبد الله بن الإمام أحمد لكن بلفظ: "في يد الله" وابن جرير الطبري والذهبي]
المزيــد ...

عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ساتوں آسمان اور ساتوں زمین اللہ کی ہتھیلی میں ایسے ہیں جیسے تم میں سے کسی کی ہتھیلی میں رائی کا دانہ“۔
شیخ البانی نے اس حدیث کی تصحیح کو ابنِ تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے اور اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ - اسے ابنِ جریر نے روایت کیا ہے۔

شرح

ابن عباس رضی اللہ عنہما اس حدیث میں بیان کر رہے ہیں کہ ساتوں آسمان اور ساتوں زمین باوجود اس کے کہ بہت بڑے ہیں تاہم اللہ تعالی کی ہتھیلی میں ان کی حیثیت ایسے ہی ہے جیسے ہم میں سے کسی کی ہتھیلی پر رائی کا ایک چھوٹا سا دانہ ہوتا ہے۔ یہ نسبت کی نسبت کے ساتھ تشیبہہ ہے نہ کہ ہتھیلی کی ہتھیلی کے ساتھ۔کیونکہ اللہ کی تعالی کی جس طرح ذات کے ساتھ کوئی شے مشابہہ نہیں اسی طرح اس کی صفات کے ساتھ بھی کوئی شے مشابہہ نہیں ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی سنہالی کردی ہاؤسا پرتگالی سواحلی
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔