1. مرکزی
  2. زمرہ جات (کٹیگریز)
  3. فقہ و اصولِ فقہ

حدیث جس نے طلوعِ آفتاب سے پہلے فجر کی ایک رکعت پا لی تو اس نے نمازِ فجر پا لی اور جس نے غروبِ آفتاب سے پہلے عصر کی ایک رکعت پا لی تو گویا اس نے عصر کی نماز پا لی۔

عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:«مَنْ أَدْرَكَ مِن الصُّبح ركعة قبل أن تَطْلُعَ الشمس فقد أَدْرَكَ الصُّبح، ومن أَدْرَكَ ركعة من العصر قبل أن تَغْرُبَ الشمس فقد أَدْرَكَ العصر».

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”جس نے طلوع آفتاب سے پہلے فجر کی ایک رکعت پا لی تو اس نے نمازِ فجر پا لی اور جس نے غروبِ آفتاب سے پہلے عصر کی ایک رکعت پا لی تو گویا اس نے عصر کی نماز پا لی“۔

صحیح متفق علیہ

شرح

اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے اپنی امت کو دو نمازوں، نماز فجر اور عصر کے آخری وقت کی نشاندہی فرمائی ہے۔ آپﷺ نے یہ فرمایا ہے کہ جس نے ایک رکعت پا لی یعنی جس نے نماز فجر شروع کی اور طلوع آفتاب سے پہلے پہلے رکوع سے اٹھ گیا تو اس کے وقت میں ایک رکعت کو پا لینا وہ ایسے ہی ہے جیسے اس نے نماز فجر اپنے وقت میں ادا کی۔ اسی طرح جس نے غروب آفتاب سے پہلے پہلے نمازِ عصر کی ایک رکعت پا لی تو اس کے وقت میں ایک رکعت کو پا لینا ایسے ہی ہے جیسے اس نے عصر کی نماز کو اپنے وقت میں ادا کی۔

تراجم کا مشاہدہ

14 زبان
EN English الإنجليزية
ES Español الإسبانية
ID Indonesia الإندونيسية
BN বাংলা البنغالية
FR Français الفرنسية
TR Türkçe التركية
RU Русский الروسية
BS Bosanski البوسنية
HI हिन्दी الهندية
ZH 中文 الصينية
FA فارسی الفارسية
TL Tagalog تجالوج
KU Kurdî الكردية
HA Hausa الهوسا