عن ابن عمر رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من ضرب غلاما له حدا لم يأته، أو لَطَمَه، فإن كفارته أن يعتقه».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے غلام کو کسی ناکردہ جرم کی پاداش میں مارا یا اسے طمانچہ رسید کیا، تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ وہ اسے آزاد کر دے“۔
صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

شرح

جس نے اپنے غلام کو بغیر کسی ایسے گناہ کے مارا، جس پر وہ عقوبت کا حق دار ہو اور اس نے کوئی ایسا جرم نہیں کیا ہو، جس پر وہ مستوجب سزا ہوتا ہو، تو اس معصیت کا کفارہ یہ ہے کہ وہ شخص اس غلام کو آزاد کردے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا
ترجمہ دیکھیں