+ -

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «مَنْ تَابَ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا تَابَ اللهُ عَلَيْهِ».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ہر اس شخص کی توبہ قبول کرے گا جس نے سورج کے مغرب سے طلوع ہونے سے پہلے توبہ کی“۔
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

شرح

حدیث سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے گنہ گار بندے کی توبہ اس وقت تک قبول کرتا رہتا ہے جب تک کہ سورج مغرب سے طلوع نہ ہوجائے۔ کیونکہ یہ توبہ کی قبولیت کے وقت کا اختتام ہو گا اور یہ قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان کردی ہاؤسا پرتگالی
ترجمہ دیکھیں