عن أنس رضي الله عنه، قال:

لم يكن شخصٌ أَحَبَّ إليهم مِن رسول الله -صلى الله عليه وسلم، وكانوا إذا رَأَوْه لم يقوموا لِمَا يَعْلَمون مِن كَرَاهِيَته لذلك.
[صحيح] - [رواه الترمذي]
المزيــد ...

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: "صحابہ کے نزدیک کوئی بھی آدمی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ پیارا نہیں تھا۔ اس کے باوجود جب وہ آپ کو دیکھتے تو آپ کے لیے کھڑے نہیں ہوتے تھے، کیونکہ انھیں معلوم تھا کہ آپ اس چیز کو ناپسند کرتے ہیں"۔

الملاحظة
ورواه أحمد رقم " 12345"
النص المقترح لا يوجد...

صحیح - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔

شرح

اس حدیث میں انس رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے نزدیک کوئی بھی آدمی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ محبوب نہیں تھا۔ لیکن اس بے پناہ محبت کے باوجود جب وہ آپ کو آتے ہوئے دیکھتے، تو آپ کے لیے کھڑے نہیں ہوتے تھے، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ آپ کو یہ بات پسند نہیں ہے کہ کوئی آپ کے لیے کھڑا ہو۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان چینی زبان فارسی زبان ہندوستانی کردی ہاؤسا پرتگالی
ترجمہ دیکھیں

معانی کلمات