فرعی زمرے

فہرست احادیث

قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! اس امت کا کوئی بھی انسان جو میرے بارے میں سنے، وہ یہودی ہو یا نصرانی اور وہ اس شریعت پر ایمان نہ لائے، جسے دے کر میں بھیجا گیا ہوں اور اسی حالت میں اس کی موت ہو جائے، تو وہ جہنمی ہوگا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
میری امت کے سب لوگ جنت میں جائیں گے، ماسوا ان کے جنھوں نے انکار کیا۔ پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ! انکار کرنے والے کون ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جس نے میری اطاعت کی، وہ جنت میں جائے گا اور جس نے میری نافرمانی کی، اس نے انکار کیا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
میں بنو عامر کے وفد کے ساتھ رسول اللہ ﷺکی خدمت میں حاضر ہوا۔ ہم نے کہا: آپ ﷺ ہمارے سید ہیں! آپ ﷺ نے فرمایا ”سید تو اللہ تبارک و تعالیٰ ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
اپنا سر اٹھائیں اور کہیں، آپ کی بات سنی جائے گی اور مانگیں، آپ کو دیا جائے گا اور شفاعت کریں، آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی تھیں؛ ایک مہینہ کی مسافت سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، تمام زمین میرے لیے مسجد اور حصولِ پاکیزگی کا ذریعہ بنا دی گئی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی، تو میرے گھر میں تھوڑے سے جَو کے سوا جو ایک طاق میں رکھا ہوا تھا اور کوئی چیز ایسی نہیں تھی، جو کسی جگر والے (جاندار) کی خوراک بن سکتی۔ میں اسی میں سے کھاتی رہی، یہاں تک کہ کافی عرصہ گزر گیا۔ پھر میں نےاسے ناپا تو وہ ختم ہو گیا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
نبی ﷺ کے سامنے معراج کی رات دو پیالے پیش کئے گئے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
اللہ تعالیٰ نےاسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے کنانہ کو منتخب کیا اور کنانہ میں سے قریش کو منتخب کیا اور قریش میں سے بنو ہاشم کو منتخب کیا پھر بنو ہاشم میں سے مجھے منتخب کیا۔ میں اولادِ آدم کا سردار ہوں مگر اس پر فخر نہیں، میں پہلا شخص ہوں گا جس سے قبر شق کی جائے گی، سب سے پہلے میں سفارش کروں گا اور میں ہی پہلا ہوں گا جس کی سفارش قبول کی جائے گی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
میرے پانچ نام ہیں: میں محمد اور احمد ہوں۔ میں 'الماحی' (مٹانے والا) ہوں کہ میرے ذریعے سے اللہ کفر کو مٹائے گا۔ میں 'الحاشر' (جمع کرنے والا) ہوں کہ میرے بعد لوگوں کو جمع کیا جائے گا۔ میں 'العاقب' (آخری نبی) بھی ہوں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
اللہ کے رسول صلی اللہ و سلم نے ہمارے سامنے اپنے کئی نام بیان کیے، جن میں سے کچھ ہمیں یاد ہیں۔ آپ نے فرمایا : "میں محمد، احمد، المقفی (آخری نبی)، الحاشر (جمع کرنے والا) اور نبی الرحمۃ (رحمت والا نبی) ہوں"۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
نبی ﷺ نے پانی کا ایک برتن طلب فرمایا تو آپ ﷺ کے لیے ایک چوڑے منہ کا پیالہ لایا گیا جس میں تھوڑا سا پانی تھا، آپ ﷺ نے اپنی انگلیاں اس میں ڈال دیں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
بنو زریق کے ایک شخص لبید بن اعصم نے رسول اللہ ﷺ پر جادو کر دیا تھا اور اس کی وجہ سے رسول اللہ ﷺ کسی چیز کے متعلق خیال کرتے کہ آپ نے وہ کام کر لیا ہے حالاں کہ آپ نے وہ کام نہ کیا ہوتا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان