فرعی زمرے

فہرست احادیث

حلال واضح ہے اور حرام بھی واضح اور ان کے درمیان کچھ مشتبہ چیزیں ہیں، جنہیں بہت سے لوگ نہیں جانتے (کہ حلال ہیں یا حرام) پھر جو شخص ان مشتبہ چیزوں سے بچا اس نے اپنے دین اور عزت کو بچا لیا اور جو ان میں پڑ گیا وہ حرام میں پڑ گیا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
اگر تم اللہ پر ویسے بھروسہ کرتے ہوتے جیسا کہ بھروسہ کرنے کا حق ہے تو تمہیں ایسے رزق دیا جائے جیسے پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے۔وہ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو آسودہ حالواپس آتے ہیں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
حیا تو خیر ہی لاتی ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
بدشگونی لینا شرک ہے۔ بد شگونی لینا شرک ہے۔ اور ہم میں سے ہر ایک کو وہم ہو ہی جاتا ہے، لیکن اللہ تعالی اسے توکل سے دور فرمادیتا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
جب میرا بندہ کسی برائی کے ارتکاب کا ارادہ کرے تو اسے اس وقت تک نہ لکھو جب تک کہ وہ اس کا ارتکاب نہ کر لے۔ اگر وہ اسے کر لے تو اسے ایک ہی برائی لکھو اور اگر وہ اسے میری وجہ سے چھوڑ دے تو اسے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دو
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
عمل کی چھ قسمیں ہیں اور لوگوں کی چار۔ دو عمل واجب کردینے والے ہیں، ایک عمل کا بدلہ اسی کے مثل ملتا ہے، ایک عمل کا بدلہ دس گنا ملتا ہے اور ایک عمل کا بدلہ سات سو گنا ملتا ہے
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
قرآن کو اونچی آواز سے پڑھنے والا ایسے ہے، جیسے کوئی دکھا کر صدقہ کرے اور دھیمی آواز سے قرآن پڑھنے والا ایسے ہے، جیسے کوئی مخفی طور پر صدقہ دے"۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
بوڑھے مسلمان کی توقیر کرنا، حامل قرآن کی توقیر کرنا جب کہ وہ قرآن میں غلو کرنے والا اور اس سے رو گردانی کرنے والا نہ ہو اور عادل بادشاہ کی عزت کرنا منجملہ طور پر اللہ کی تعظیم کرنا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
آدمی اسی کے ساتھ ہو گا، جس سے وہ محبت کرتا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
کسی بندے کا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے کم نہیں ہوتا۔ جس شخص پر ظلم کیا جائے اور وہ اس ظلم و زیادتی پر صبر کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کی عزت بڑھا دیتا ہے اور جس شخص نے اپنے نفس پر سوال کا دروازہ کھولا (یعنی بلا ضرورت مانگا)، اللہ تعالیٰ اس کے لیے فقر و افلاس کا دروازہ کھول دیتا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان