عن سمرة بن جندب رضي الله عنه مرفوعاً: «لا تَلاعَنُوا بلعنة الله، ولا بغضبه، ولا بالنار»
[حسن] - [رواه الترمذي وأبو داود وأحمد]
المزيــد ...
سمرہ بن جنب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آپس میں ایک دوسرے کے لیے نہ تو اللہ کی لعنت کی بد دعا کرو اور نہ اللہ کے غضب کی اور نہ جہنم میں جانے کی بد دعا کرو“۔
[حَسَنْ] - [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]
یہ حدیث مومنوں کو اس بات سے منع کر رہی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف طرح طرح کی بدعائیں کریں یعنی اللہ کی لعنت بھیجیں اور دوسرے پر اللہ کے غضب کے نزول اور اس کے دوزخ میں جانے کی دعا کریں کیونکہ اللہ کے ہاں یہ بد دعائیں بہت بڑی ہیں۔