فرعی زمرے

فہرست احادیث

میں ایک سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا۔ میں آپ ﷺ کے موزے اتارنے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو آپ ﷺ نے فرمایا: انہیں رہنے دو، میں نے پاؤں کو ان میں حالت طہارت (وضو) میں داخل کیا تھا۔ پھر آپ ﷺ نے موزوں پر مسح فرمایا ۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا۔ آپ ﷺ نے پیشاب کرکے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے دونوں موزوں کے اوپری حصے پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
تم میں سے کوئی جب وضو کرے اور موزے پہنے تو وہ ان پر مسح کر لے اور انہیں پہنے ہوئے ہی نماز پڑھ لے اور چاہے تو انہیں نہ اتارے ما سوا اس کے کہ اسے جنابت لاحق ہو جائے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
جب ہم سفر پر ہوتے یا سفر کرنے والے ہوتے تو نبی ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم تین دن و رات اپنے موزے نہ نکالیں، الا یہ کہ جنابت لاحق ہوجائے، تاہم پاخانہ پیشاب اور نیند کی وجہ سے نہ نکالیں
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
رسول اللہ ﷺ نے ایک سریہ بھیجا تو ان لوگوں کو سردی نے آلیا۔ جب یہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس واپس آئے تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ اپنی پگڑیوں اور موزوں پر مسح کرلیا کریں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
رسول اللہ ﷺ نے مسافر کے لیے (موزوں پر مسح کرنے کی مدت)تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات مقرر فرمائی ہے
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
نبی ﷺ نے مسافر کو تین دن اور تین رات اور مقیم کو ایک دن اور ایک رات تک کی رخصت دی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
انہوں نے اسے قتل کر دیا، اللہ انہیں قتل کرے۔ جب انہیں علم نہیں تھا تو (کسی سے) سوال کیوں نہ کیا؟ کیونکہ لا علمی کا علاج سوال ہی تو ہے۔ اس شخص کے لئے تو اتنا ہی کافی تھا کہ وہ تیمم کرلیتا اور اپنے زخم پر کپڑے کا کوئی ٹکڑا (یا پٹی) باندھ کر اس پر مسح کرلیتا اور بقیہ جسم کو دھو لیتا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان