عن عمر الجمعي رضي الله عنه : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «إذا أراد اللهُ بعبدٍ خيرًا استعملَه قبل موتِه» فسأله رجلٌ من القوم: ما استعملَه؟ قال: «يهديه اللهُ عزَّ وجلَّ إلى العمل الصالح قبل موتِه، ثم يقبضه على ذلك».
[صحيح] - [رواه أحمد]
المزيــد ...

عمر جمعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالی کسی بندہ کے ساتھ بھلائی چاہتا ہے تو اسے اس کی موت سے پہلے استعمال کرتا ہے"c2">“ کسی نے پوچھا کہ استعمال سے کیا مراد ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:اللہ عزّ وجلّ اس کے مرنے سے پہلے اسے نیک عمل کی توفیق دے دیتا ہے“۔
صحیح - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔

شرح

بے شک اللہ تعالی جب کسی بندہ کے ساتھ بھلائی چاہتا ہے تو اسے اس کی موت سے پہلے نیک عمل کی توفیق دے دیتا ہے تاکہ اس کی وفات اس عمل پر ہو اور اسے حسنِ خاتمہ نصیب ہو جائے اور وہ انجامِ کار کے طور پر جنت میں داخل ہوجائے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی کردی ہاؤسا پرتگالی
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔