عن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وسلم قال يوم بدر: «هذا جبريلُ، آخذٌ برأس فَرَسِه، عليه أَدَاةُ الحَرْب».
[صحيح] - [رواه البخاري]
المزيــد ...
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے بدر کی لڑائی میں فرمایا تھا کہ یہ ہیں جبریل (علیہ السلام)، اپنے گھوڑے کا سر تھامے ہوئے اور آلاتِ حرب سے لیس ہیں۔
[صحیح] - [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]
حدیث کا موضوع غزوۂ بدر میں فرشتوں کی حاضری ہے، ان کے سردار جبریل علیہ السلام تھے، نبی ﷺ نے خبر دی کہ غزوۂ بدر میں آپ نے جبریل علیہ السلام کو دیکھا کہ وہ سامانِ حرب و ضرب سے لیس گھوڑے پر سوار ہیں تاکہ مومنین کے ساتھ جہاد کریں، نبی ﷺ کے معاون و مددگار اور صحابۂ کرام کے مؤید و حامی بنیں۔