عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «إنَّ لله ملائكةً سَيَّاحين في الأرضِ يُبَلِّغوني مِن أُمَّتِي السَّلامَ».
[صحيح] - [رواه النسائي وأحمد والدارمي]
المزيــد ...
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ہیں جو زمین میں گھومتے پھرتے رہتے ہیں، وہ مجھ تک میرے اُمتیوں کا سلام پہنچاتے ہیں“۔
[صحیح] - [اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارمی نے روایت کیا ہے۔]
اس حدیث میں نبی ﷺ بتا رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے زمین میں بکثرت گھومتے رہتے ہیں، چنانچہ اس امت کا کوئی فرد جب کبھی نبی ﷺ پر سلام بھیجتا ہے تو وہ فرشتے نبی ﷺ تک وہ سلام پہنچاتے ہوئے کہتے ہیں: بے شک فلاں شخص نے آپ پر سلام پڑھا ہے۔