عن مالك بن الحويرث رضي الله عنه : أنه رأى النبي صلى الله عليه وسلم يصلي، فإذا كان في وِتْرٍ من صلاته لم ينهض حتى يستوي قاعداً.
[صحيح] - [رواه البخاري]
المزيــد ...
مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا، جب آپ ﷺ اپنی نماز کی طاق رکعت میں ہوتے تو اس وقت تک کھڑے نہ ہوتے جب تک سیدھے بیٹھ نہ جاتے۔
[صحیح] - [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]
نبیﷺ کا یہ طریقہ تھا کہ آپ ﷺ پہلی رکعت سے دوسری رکعت کے لیے اور تیسری رکعت سے چوتھی رکعت کے لیے کھڑے نہیں ہوتے جب تک کہ مکمل طور پر ہلکا سا بیٹھ نہ جاتے اس بیٹھنے کو جلسۂ استراحت کہتے ہیں۔ آپ ﷺ کے اصحاب میں سے کئی لوگوں نے آپ ﷺ سے اس جلسے کے متعلق روایت کیا ہے۔