+ -

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «على أَنْقَابِ المدينةِ ملائكةٌ لا يدخلُها الطَّاعونُ، ولا الدَّجَّالُ».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ”مدینہ کے راستوں پر نگراں فرشتے (مقرر) ہیں نہ اس میں طاعون آ سکتا ہے اور نہ ہی دجال“۔
[صحیح] - [متفق علیہ]

شرح

نبی کریمﷺ نے اس حدیث میں مدینہ کے فضائل میں سے یہ بیان کیا ہے کہ اس کے داخلہ کے دروازوں اور راستوں پر فرشتے بطورِ محافظ موجود ہیں۔ اس میں طاعون جو کہ تیز، بکثر پھیلنے والی وبا ہے جس سے کثیر تعداد میں اموات واقع ہوتی ہیں اور دجال داخل نہیں ہو سکے گا۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان کردی ہاؤسا پرتگالی
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔