عن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما مرفوعاً: « قَفْلَةٌ كَغَزْوَةٍ ».
[صحيح] - [رواه أبو داود]
المزيــد ...

عبد الله بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جہاد سے لوٹنا بھی جہاد ہی کی طرح ہے“۔
صحیح - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔

شرح

اس حدیث میں اللہ تعالی کے اس فضل کا بیان جو وہ اپنے بندوں پر کرتا ہے جب وہ عبادات کی ادائیگی کرتے ہیں۔ جیسے انہیں اس وقت ثواب ملتا ہے جب وہ ان میں کوشاں ہوتے ہیں بالکل اسی طرح انہیں اس وقت بھی ثواب ملتا ہے جب وہ انہیں ادا کر کے واپس لوٹ رہے ہوتے ہیں۔ اسی لیے نبی ﷺ نے فرمایا کہ جہاد سے واپس آنے والا بھی ایسے ہی ہے جیسے جہاد کرنے والا۔ یہ دونوں افراد اجر کے لحاظ سے برابر ہیں جیسا کہ مسجد کی طرف جانے والے کا اجر لکھا جاتا ہے (اسی طرح) وہاں سے اپنے اہل کی طرف لوٹنے کا اجر بھی لکھا جاتا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور ہاؤسا تمل
ترجمہ دیکھیں