+ -

عن أنس: «أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يطوف على نسائه بِغُسْلٍ واحد».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ ایک ہی غسل میں تمام بیویوں کا چکر لگا لیتے تھے۔
[صحیح] - [متفق علیہ]

شرح

اس حدیث میں نبی ﷺ کی اپنی بیویوں کے تئیں حسنِ معاشرت کا نمونہ پایا جاتا ہے کہ آپ ﷺ اپنی بیویوں کی تسکین قلب کے لیے (کبھی کبھی) ایک ہی رات میں ان سب کے ساتھ ہم بستری کیا کرتے تھے اور پھر ایک مرتبہ غسل فرماتے کیونکہ دو جماع کے درمیان غسل واجب نہیں ہے چاہے وہ اسی ہمبستری کی وجہ سے کیا جائے یا اس کے علاوہ دوسری ہمبستری کی وجہ سے، جیسا کہ اس حدیث سے یہ مسئلہ معلوم ہوا۔

ترجمہ: انگریزی زبان انڈونیشیائی زبان ایغور فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔