عن أبي هريرة رضي الله عنه مرفوعاً: «لو كنت آمِرًا أحدًا أن يسجد لأحد لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها».
[صحيح] - [رواه الترمذي]
المزيــد ...
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں کسی کو (اللہ کے سوا) کسی اور کے لیے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے“۔
[صحیح] - [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔]
نبی ﷺ فرما رہے ہیں کہ اگرآپ ﷺ کسی کو کسی اور کے لیے سجدہ کرنے کا حکم دیتے تو بیوی کو حکم دیتے کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے کیوں کہ بیوی پر اس کا جو حق ہے اس کی وجہ سے وہ تعظیم کا مستحق ہے۔ لیکن غیر اللہ کے لیے سجدہ کرنا حرام ہے اور بالکل بھی جائز نہیں۔