+ -

عن علي رضي الله عنه قال: «الوِتر ليس بِحَتْمٍ كَهَيْئَةِ الصلاة المَكتوبة، ولكن سُنَّة سَنَّها رسول الله صلى الله عليه وسلم ».
[صحيح] - [رواه الترمذي و أحمد و النسائي و ابن ماجه]
المزيــد ...

علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ وتر فرض نمازوں کی طرح واجب نہیں ہے؛ بلکہ یہ تو رسول اللہ ﷺ کی ایک سنت ہے۔
[صحیح] - [اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

شرح

حدیث کا مفہوم: پنجگانہ نماز کی طرح نماز وتر واجب نہیں ہے، یہ رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے، یعنی نبیﷺ نے وتر کی نماز کو ہمارے لیے مسنون کیا ہے ہم پر واجب نہیں کیا۔ یہ جملہ در اصل ”ليسَ بِحَتْمٍ“ کی تاکید ہے۔ پس وتر کی نماز مستحب اور مسنون ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان تجالوج
ترجمہ دیکھیں