+ -

عن عائشة رضي الله عنها قالت: أَمَر رسول الله صلى الله عليه وسلم بِبناء المساجد في الدُّورِ، وأن تُنظَّف، وتُطيَّب.
[صحيح] - [رواه أبو داود]
المزيــد ...

اُمُّ المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے محلوں میں مسجد بنانے، انھیں صاف رکھنے اور خوشبو سے بسانے کا حکم دیا ہے۔
[صحیح] - [اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔]

شرح

رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ محلوں میں مسجدیں بنائی جائیں بایں طور کہ ہر محلے میں ایک مسجد ہو اور انہیں گندگیوں سے پاک صاف رکھا جائے، ان کی نگہبانی اور حفاظت کی جائے اور ان میں بخور وغیرہ جیسی عمدہ قسم کی خوشبوؤں کا انتظام کیا جائے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان بوسنیائی زبان ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان تجالوج کردی ہاؤسا
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔