1. مرکزی
  2. زمرہ جات (کٹیگریز)
  3. فقہ و اصولِ فقہ

حدیث جب کوئی شخص اپنے موزوں سے نجاست کو روندے تو انھیں مٹی پاک کردیتی ہے۔

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «إذا وَطِئَ الأَذَى بِخُفَّيْه، فَطَهُورُهُمَا التُّرَاب».

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنے موزوں سے نجاست کو روندے تو انھیں مٹی پاک کردیتی ہے“۔

صحیح اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔

شرح

جب انسان نے موزے، جوتے یا ان کے علاوہ کوئی اور ایسی چیز پہن رکھی ہو جو پاؤں کو ڈھانپتی ہو اور پھر اس میں (راہ چلتے) گندگی لگ جائے اور اسی موزے یا جوتے کے ساتھ پاک جگہ پر (مزید آگے) چلے یا اس کو مٹی پر رگڑ لے تو اس کے وہ موزے پاک ہو جائیں گے اور ان میں نماز پڑھنا جائز ہوگا۔

تراجم کا مشاہدہ

15 زبان
EN English الإنجليزية
ES Español الإسبانية
ID Indonesia الإندونيسية
UG ئۇيغۇرچە الأيغورية
BN বাংলা البنغالية
FR Français الفرنسية
TR Türkçe التركية
RU Русский الروسية
BS Bosanski البوسنية
HI हिन्दी الهندية
ZH 中文 الصينية
FA فارسی الفارسية
TL Tagalog تجالوج
KU Kurdî الكردية
HA Hausa الهوسا