+ -

عن عائشة رضي الله عنها ، قالت: «قُبِض رسولُ الله صلى الله عليه وسلم ورأسُه بين سَحْري ونَحْري»، قالت: «فلمَّا خَرَجَتْ نفْسُه، لم أَجِدْ ريحا قَطُّ أطْيَبَ منها».
[صحيح] - [رواه أحمد]
المزيــد ...

عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: "اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، تو آپ کا سر میرے سینے اور گردن کے بیچ میں رکھا ہوا تھا۔ وہ کہتی ہیں: "جب آپ کی روح نکلی، تو ایسی خوش بو محسوس ہوئی کہ میں نے کبھی اس سے بڑھ کر پاکیزہ خوش بو محسوس نہیں کی"۔
[صحیح] - [اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

شرح

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ عائشہ رضی اللہ عنہا بتا رہی ہیں کہ جب آپ کی وفات ہوئی تو آپ ان کے سینے پر ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ پھر جب آپ کی روح نکلی تو ان کو ایسی پاکیزہ خوش بو محسوس ہوئی کہ اس سے پاکیزہ خوش بو کبھی محسوس نہیں کی۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان فرانسیسی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان کردی ہاؤسا پرتگالی
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔