عن عائشة «أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمرهم أن يُعَقَّ عن الغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافِئَتَانِ، وعن الْجَارِيَةِ شَاةٌ».
[صحيح] - [رواه الترمذي وأحمد]
المزيــد ...
عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو لڑکے کے عقیقہ میں بھیڑ اور بکری بکرا میں سے دو ایک جیسے کے ذبح کرنے کا اور لڑکی کے عقیقہ میں بھیڑ اور بکری بکرا میں سے ایک کے ذبح کرنے کا حکم دیا ہے۔
[صحیح] - [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]
اس حدیث میں عائشہ رضی اللہ عنہا بتا رہی ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکے کی ولادت پر اس کی جانب سے بھیڑ اور بکرى بکرا میں سے دو کے ذبح کرنے کا حکم دیا ہے، جو عمر، موٹاپے اور عمدگی میں ایک جیسے ہوں, اور لڑکی کی ولادت پر بھیڑ اور بکرى بکرا میں سے ایک کے ذبح کرنے کا حکم دیا ہے۔