فرعی زمرے

فہرست احادیث

میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ دو رکعت ظہر سے پہلے، دور کعت ظہر کے بعد، دو رکعت جمعہ کے بعد، دو رکعت مغرب کے بعد اور دو رکعت عشا کے بعد پڑھیں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
نبی ﷺ سفر میں تھے۔ آپ ﷺ نے نمازِ عشاء ادا کی تو ایک رکعت میں ’وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ‘ پڑھی۔ میں نے آپ ﷺ سے زیادہ اچھی آواز والا یا آپ ﷺ سے اچھا پڑھنے والا کبھی نہیں سنا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
نبی ﷺ جب نماز پڑھتے تو اپنے دونوں بازوؤں کو اس قدر کشادہ کرتے کہ آپ ﷺ کی دونوں بغلوں کی سفیدی ظاہر ہونے لگتی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
نبی ﷺ سوار اور پیادہ (مسجدِ) قباء تشریف لاتے اور اس میں دو رکعت نماز پڑھتے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
رسول اللہ ﷺ رات کے شروع حصے میں سو جاتے اور رات کے آخری حصہ میں بیدار ہوکرنماز پڑھتے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
اگر کسی تکلیف یا کسی اور عذر کی بنا پر رسول اللہ ﷺ سے رات کی نماز رہ جاتی تو آپ ﷺ دن میں بارہ رکعات پڑھتے تھے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
نبی ﷺ جمعے کے دن فجر کی نماز میں الٓم سجدہ اور سورۂ دھر پڑھا کرتے تھے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
جس طرح رسول اللہ ﷺ ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے میں بالکل اسی طرح تمھیں نماز پڑھانے میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں چھوڑتا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
ایک رات میں نے نبی ﷺ کے ساتھ نماز (تہجد) پڑھی۔ آپ نے سورۂ بقرۃ پڑھنی شروع کی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
میں نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتا تھا۔ آپ ﷺ کی نماز بھی درمیانی ہوتی اور خطبہ بھی درمیانہ ہوتا تھا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
میں نے ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپ ﷺ نے اتنا لمبا قیام کیا کہ میرے دل میں ایک غلط خیال پیدا ہوگیا۔ ان سے دریافت کیا گیا کہ وہ غلط خیال کیا تھا؟۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے سوچا کہ بیٹھ جاؤں اورآپ ﷺ کا ساتھ چھوڑدوں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان