عن أبي ذر -رضي الله عنه- مرفوعاً: «إِنِّي أرى ما لا ترون، أَطَّتِ السماء وحُقَّ لها أَنْ تَئِطَّ، ما فيها موضع أربع أصابع إلا وملك واضع جبهته ساجداً لله -تعالى- والله لو تعلمون ما أعلم لضحكتم قليلاً ولبكيتم كثيراً، وما تلذذتم بالنساء على الفُرُشِ، ولخرجتم إلى الصُّعُدَاتِ تَجْأَرُونَ إلى الله تعالى».
[حسن.] - [رواه الترمذي وابن ماجه وأحمد.]
المزيــد ...

ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں وہ کچھ دیکھتا ہوں، جو تم نہیں دیکھتے۔ آسمان سے چرچرانے کی آواز نکلتی ہے اور اس کا ایسی آواز دینا بالکل بجا ہے۔ آسمان میں چار انگشت کے برابر بھی جگہ نہیں، جہاں کوئی فرشتہ اللہ کے سامنے سجدہ ریز نہ ہو۔ اللہ کی قسم! اگر تم وہ کچھ جانتے ہوتے، جو میں جانتا ہوں، تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ، بستروں پر اپنی عورتوں سے لطف اندوز نہ ہو پاتےاور اللہ سےفریادیں کرتے ہوئے گلیوں چوراہوں میں نکل آتے“۔
حَسَنْ - اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔

شرح

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:میں وہ کچھ دیکھتا اورجانتا ہوں، جو تم نہیں دیکھتے اور نہ جانتے ہو۔ آسمان سے ایسی آواز نکلتی ہے جیسی آواز کجاوے سے اس پر سوار ہوتے وقت نکلتی ہے اور اس سے یہ آواز نکلنا بجا بھی ہے۔ آسمان میں چار انگشت کے برابر بھی ایسی جگہ نہیں، جہاں کوئی فرشتہ اپنی پیشانی ٹکائے اللہ کے سامنے سجدہ ریز نہ ہو۔ اللہ کی قسم! اگر تم اللہ تعالی کی عظمت، اس کے انتقام کی شدت اور غیبی امور کو جان لو، تو اس کی پکڑ کے خوف سے ہنسو کم اور روؤ زیادہ، ڈر کی شدت کی وجہ سے اپنی عورتوں سے ہم بستری سے بھی لطف اندوز نہ ہو سکو اور بلند آواز سے اللہ کی مدد طلب کرتے ہوئے گلیوں چوراہوں میں نکل آؤ۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی
ترجمہ دیکھیں