عن أبي هريرة رضي الله عنه مرفوعاً: «ما يجد الشهيد من مَسِّ القتل إلا كما يجد أحدكم من مَسِّ القَرْصَة».
[حسن] - [رواه الترمذي]
المزيــد ...
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شہید کو اپنے قتل سے صرف اتنی ہی تکلیف محسوس کرتا ہے جتنی تکلیف تم میں سے کوئی چیونٹی کے کاٹنے سے محسوس کرتا ہے“۔
حَسَنْ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔
اس حدیث میں آپ ﷺ شہید کو دورانِ جنگ پہنچنے والی تکلیف کے بارے میں خوشخبری دے رہے ہیں کہ اسے صرف اتنی تکلیف محسوس ہوتی ہے جتنی تکلیف کوئی شخص چیونٹی کے کاٹنے سے محسوس کرتا ہے۔