عن أبي سعيد الخُدْرِي -رضي الله عنه- عن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: «لن يشبع مؤمن من خير حتى يكون منتهاه الجنة».
[ضعيف.] - [رواه الترمذي.]
المزيــد ...

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مومن نیکی کرنے سے ہر گز آسودہ نہیں ہوتا یہاں تک کہ وہ جنت تک پہنچ جائے۔

شرح

حدیث کا مفہوم: جو نیک کام مومن کو اللہ تعالی کے قریب کرتے ہیں ان کے کرنے سے وہ کبھی نہیں رُکتا بلکہ ان میں لگا رہتا ہے یہاں تک کہ اسے موت آجائے اور اپنی زندگی میں کیے جانے والے نیک اعمال کی بدولت وہ جنت میں داخل ہوجائے۔ ان نیک اعمال میں سے سب سے افضل شریعت کا علم حاصل کرنا ہے۔ اسی معنی پر مشتمل ایک اور حدیث ہے جو انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: دو پیاسے کبھی سیراب نہیں ہوتے، ایک علم کا پیاسا جو حصولِ علم سے سیراب نہیں ہوتا اور دوسرا دنیا کا پیاسا جو اس کے حصول سے سیراب نہیں ہوتا۔ یہ حدیث مشکاۃ المصابیح (1/86) میں مذکور ہے۔ حدیث نمبر: 260 اور شیخ البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ہسپانوی زبان ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان
ترجمہ دیکھیں